Poora dukh aur adha chand complete novel by Effat saher tahir Dowload Html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم کون ہوتی ہو مجھ پہ یوں حدود و قیود نافذ کرنے والی؟اس کمرے میں آنے تم سے بات کرنے حتی کے تمہیں چھونے تک کے حقوق ہیں میرے پاس۔”سبین نے جھٹک کر اپنے بازو اس کی گرفت سے آزاد کرائے اور اسی بیگانے و سرد انداز میں بولی۔
آئی ڈیم کئیر۔
“آخر تم چاہتی کیا ہو؟”اس کی خودسرانہ گفتگو احمر کو شدت سے احساس دلارہی تھی کہ وہ دوبارہ سے اس سبین کے پیرہن میں لوٹ گئی تھی جو کبھی اپنی باتوں سے یونہی اسے سلگا کر چٹخا کر رکھ دیتی تھی۔
“میں تمہیں ریجیکٹ کررہی ہوں میں تمہارے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتی اور نہ ہی تم سے ایسا کوئی رشتہ رکھنا چاہتی ہوں۔”وہ دانت پیستا ہوا آگے بڑھا اور اسے دھکیل کر دیوار کے ساتھ لگادیا۔
“پاگل ہوگئی ہو تم۔۔۔؟”
وہ بھڑک اٹھا تھا۔سبین زور سے چیخی تھی۔
“ہاں ہاں۔۔۔۔پاگل ہوگئی ہوں میں۔پاگل ہوگئی ہوں۔مارو مجھے اور مارو مجھے۔مگر میں تمہارے ساتھ نہیں رہوں گی ۔چھوڑ دو مجھے۔چلے جاؤ یہاں سے میرے پاس مت آؤ میں پاگل ہوگئی ہوں۔”وہ نہ صرف زور زور سے چلارہی تھی بلکہ آنسو بھی اتنی ہی تیزی سے اس کا چہرہ بھگورہے تھے۔اس قدر غیر متوقع صورتحال نے احمر کو ششدر کردیا اور ابھی وہ اپنے اوسان بحال کرہی رہا تھا کہ امی اور بھابھی بھاگی چلی آئی اور اسے سنبھالنے لگی۔
“میرے خیال میں سبین کو کسی سائیکاٹرسٹ کو دکھانا چاہیے۔”عثمان بھائی اس سے نظرین چڑاتے ابو سے مخاطب تھے جو کاغذ کے ان ٹکڑوں کو ہاتھ میں لیے ساکت بیٹھا تھا۔

Poora dukh aur adha chand complete novel by Effat saher tahir

Leave a Comment

Your email address will not be published.