Rah e noward e shoq by Shehnaz Saddique complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“اس لڑکی نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ میں میں کس منہ سے باہر جاؤں۔ کیا کہوں باہر جا کر کہ میری بیٹی بھاگ۔۔”یک لخت ان کے درد میں اضافہ ہوا زبان لڑکھڑا گئی تھی۔
“پاپا پلیز خود کو سنبھالیے۔”ان کے لٹھے کی مانند سفید پڑتے چہرے کو دیکھ آئمہ زاروقطار رونے لگی۔
“ہمارے گھر کی پہلی شادی تھی میں نے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑا سب جاننے والوں کو مدعو کر لیا۔ کیا خبر تھی کہ اس طرح ہوگا۔”ان کی انکھوں سے آنسو پھسلنے لگے۔آئمہ کے لیے یہ لمحہ نہایت تکلیف دہ تھا۔
“یہ کیا کر دیا اپ نے اریزا آپی میں اپ کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔”وہ ایک بار پھر سے بارذ کا نمبر ٹرائے کر رہی تھی۔
یہ دن دیکھنے سے پہلے مجھے موت کیوں نہ آگئی۔وہ اپنا سر پٹخنے لگے۔
“پلیز پاپا۔”روتے ہوئے اس نے ان کے دونوں ہاتھ تھامے۔
انہوں نے پرنم انکھیں کھولتے اپنی فرمانبردار بیٹی کو دیکھا اور پھر ایک خیال بجلی کی طرح ان کے دماغ میں کوندا۔ انہوں نے اس کے دونوں ہاتھ تھام لیے۔
“مجھ میں اتنی ہمت نہیں آئمہ کہ میں اتنی ذلت برداشت کر سکوں۔اگر اپنے پاپا کو ذلت کی موت سے بچانا چاہتی ہو تو اپنے پاپا کی عزت کی لاج رکھ لو۔ اگر بارات واپس گئی تو میں کہیں کا نہیں رہوں گا۔ تمہارے کمزور پاپا کی عزت تمہارے ہاتھ میں ہے۔”
انہوں نے اس کے سامنے دونوں ہاتھ جوڑ دیے۔ ان کی بات کا مطلب سمجھتے ہی وہ ساکت ہو گئی۔
مما پاپا ڈاکٹر عائش کی والدہ اور ان سے بات کرنے لگے تھے۔ ان کے جاتے ہی وہ طرف تڑپ کر رو دی تھی۔
“میں کیسے جی پاؤں گی تمہارے بغیر بارذ۔ لوٹ اؤ پلیز میرا دل پھٹا جا رہا ہے۔ کون سے ضروری کام اگئے کہ تمہیں اپنی محبت کے لٹنے کی خبر ہی نہیں۔”نکاح نامے پہ سائن کرنے سے پہلے اس نے ایک موہوم سی امید کے تحت ایک آخری بار اس کا نمبر ٹرائی کیا تھا۔

Rah e noward e shoq by Shehnaz Saddique

Leave a Comment

Your email address will not be published.