hme is ka yakeen hai by Nazia jamal complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“مجھے پرپوز کرنے سے پہلے آپ نے مجھ سے پوچھا تھا نا کہ میں نرسنگ کرسکتی ہوں۔ مجھے اسی وقت ہی سمجھ جانا چاہیے تھا کہ مجھے یہاں ملازمت کرنی ہے سو وہ میں نے کی۔”
وہ جب بھی فرہاد کے لوٹ آنے کی دعا مانگتی تو ساتھ یہ بھی کہتی کہ اسے جب بھی واپس بھیجی صرف میرا بنا کر بھیجی اس کے دل میں میرے علاوہ کسی دوسری ہستی کے خیال کا گزر تک نہ ہو۔ اب جب کہ وہ اگیا تھا تو یہ سوچیں اس کے دل و دماغ پر بری طرح وارد ہوئی کہ وہ ایا تو ہے مگر واپس جانے کے لیے اسے پھر سے احساس جدائی کو تھپکیاں دینی ہوں گی۔
فرہاد اس کی دلی کیفیت جانتا تھا تبھی خاموشی سے چہرہ جھکائے اس کی سنے گیا۔ اس کا غبار نکل جانا ہی بہتر تھا۔
“ہر طرح سے کوشش کی اپ کے گھر کو اپنا بنانے کی لیکن نہ بناسکی۔ میں جانتی ہوں وہ اپ کی اولین محبت ہے اور میں۔۔ ایک سمجھوتہ ایک ضرورت اور بزنس ڈیلنگ۔” قمیض کی آستین سے انسو رگڑتے ہوئے وہ فرہاد کو بالکل سکول گرل لگی تھی۔ فرہاد کے لبوں پر بے اختیارانہ سا تبسم آ کر ٹھہر گیا۔
“تم چلی گئی تو موسٰی کا کیا ہوگا۔” پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالتے ہوئے اس نے ٹھوس لہجے میں پوچھا۔ ایمل نے چونک کر سرخ آنسوؤں سے بھری انکھیں اوپر اٹھائیں۔
“تو اب اپ کو موسی کے لیے گورنس چاہیے۔”لہجے میں کانچ کی کرچیاں چبھی ہوئی تھیں۔ فرہاد کے ماتھے پر شکنوں کا جال ثابت گیا تھا۔
“میرے خیال سے ایمل میں اتنا بینک بیلنس ضرور رکھتا ہوں کہ موسی کے لیے گورنس کی بٹالین کھڑی کرسکوں۔”غصے میں اسے بازوں سے پکڑ کر ہلکا سا جھٹکا دیا تھا۔
“ہاں مگر کوئی میری طرح مفت کی چاکری نہیں کرے گی۔”
“ایمل ہوش میں رہ کر بات کرو۔”اب کے وہ سراپہ آتش فشاں بن گیا تھا۔

hme is ka yakeen hai by Nazia jamal

Leave a Comment

Your email address will not be published.