Raiza meri Zaat by hira Shakir complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ تمہارے فالتو کے چونچلے اٹھاؤں
پہلے سارا دن گدھوں کی طرح کام کروں اور رات کو تمہارے ڈرامے ختم نہیں ہوتے۔
کچھ خیال کرلو تم یہ کوئی وقت ہے دوستوں کو گھر بلانے کا ایک تو اتنی سردی ہے اور اوپر سے یہ شاپر بھی دو کلو کا کچھ احساس نام کی چیز ہےتم میں یا سب کچھ مر گیا تمہارے اندر”۔
زرینہ دبی آواز میں سجاد پر چیخ رہی تھی
تاکہ گھر کے باقی افراد نہ جاگ جائیں۔
سجاد نے پوری قوت سے شاپر زمین
پر پٹخا
“لے نہ بنا تو کہتی ہے بس سارا کچھ تجھے ہی کھانے کو ملے
مر نہیں جائے گی جو اگر تو تھوڑا کام اور کرلے گی میں بھی کام کرتا ہوں میں نے تو تجھے
کبھی احسان نہیں جتایا پرلے درجے کی بیوقوف اور جاہل عورت لکھی تھی میرے نصیب میں ۔
پتہ نہیں وہ کونسی منحوس گھڑی تھی جو یہ میرے پلّے باندھ دی گئی تھی”۔
سجاد اب فضولیات بک رہا تھا
اور اس کی اونچی آواز سے گھر کے باقی افراد بھی جاگ گئے تھے مگر کوئی اسے مخاطب کرنا پسند نہیں کرتا تھا
سو سارے وہی بیٹھے خاموش تماشائی بنے ان کی باتیں سن رہے تھے اور سجاد کے دونوں
بڑے بچے کمبل میں منہ دیئے ڈرے سہمے اپنی سسکیاں دبا رہے تھے

Raiza meri Zaat by hira Shakir

Leave a Comment

Your email address will not be published.