Tumhare bin Nahi rehna by Abida sabeen Complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تمہاری ہمت کیسے ہوئی مما کو اکیلے چھوڑ کر آنے کی بغیر بتائیں تم گھر چھوڑ کر اگئی مجھے بتایا تھا تم نے۔”
“مسٹر ازمیر حیدر میں اپ کی جاگیر نہیں ہوں محض ملازمت کرتی تھی آپ کے گھر جس کے عوض تنخواہ لیتی تھی جب مجھے لگا کہ اب مزید میں وہاں نہیں رہ سکتی تو آگئی۔”
“میں یہاں تمہاری تقریر سے متاثر ہونے نہیں آیا تمہیں لینے آیا ہوں ابھی اور اسی وقت تو میرے ساتھ چل رہی ہو بس۔”کیا اجاڑا داری تھی اس کی کہ جب جی چال ذلیل کر دیا اور جب جی چاہا۔۔کتنا عجیب شخص تھا یہ۔
“میں کہیں نہیں جا رہی ہوں۔”
“تم سے پوچھ نہیں رہا ہوں میں بتا رہا ہوں کہ گھر لاک کرو اور چلو۔”
“میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے کہیں نہیں جانا۔” وہ بھی اڑ گئی ازمیر کا پارہ ہائی ہو گیا اس نے سختی سے اس کی نرم کلائی مضبوط ہاتھ میں تھامے اور زبردستی اسے گاڑی تک لے آیا۔
“بیٹھو شرافت سے۔”
“یہ کیا زبردستی ہے جب میں نہیں جانا۔۔”
“جسٹ شٹ اپ تم جاؤ گی میری مما کی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا وہ تمہارے بنا نہیں رہ سکتی اور ان کے لیے تو مجھے ساری دنیا کو اگ بھی لگانی پڑ جائے تو لگا دوں گا تم کیا چیز ہو معمولی سی لڑکی اب مزید تماشہ بنانے سے بہتر ہے خاموشی سے گاڑی میں بیٹھو مجھے یہاں کے لوگوں کے فضول سوال نہیں سننے۔” سحاب کا دل بھر آیا اس شخص نے کتنا گراہ دیا تھا کیا سمجھا تھا اسے اپنے گھر اور ماں کی ضرورت اس کی اپنی کوئی حیثیت نہ تھی۔وہ بے جان تو نہیں تھی جیتی جاگتی انسان تھی۔
آپ فائدہ اٹھا رہے ہیں میرے اکیلے ہونے کا میرے سر پر کوئی سائباں نہیں ہے بے آسرا ہونا اسی لیے۔” وہ بری طرح رو رہی تھی۔

Tumhare bin Nahi rehna by Abida sabeen

Leave a Comment

Your email address will not be published.