Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content. “مجھے طلاق چاہیے” اوکے کا بٹن دباتے دوسری طرف سے کہاں گیا۔دوسری طرف وہ تھی جس سے فقط ایک بار ملنے کے لیے وہکتنی دعائیں مانگ چکا تھا۔ “میں تم سے ملنا چاہتا ہوں” اس نے کہرا سانس خارج کی۔ “مجھے آپ سے نہیں ملنا” چند لمحوں کی خاموشی کے بعد جواب آیا۔ “پھر میں بھی ایسا کچھ نہیں کروں گا۔ ڈیٹس فائنل۔” “کیوں ملنا چاہتے ہیں آپ مجھ سے۔ ہم دونوں کے بیچ ایسا کچھ نہیں ہے مسٹرجسے ہم مل کر ڈسکس کرے،بہتر یہی ہوگا کہ آپمجھے فون پر طلاق دے دیں ورنہ مجھے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا اور یقینا اس سے زیادہ اچھی جگہ ہم دونوں کے ملنے کےلیے کوئی نہیں ہوگی۔” دوسری طرف سے یکلخت بھڑکتے ہوئے لہجے میں کہاں گیا، اس نے ایک بار پھر موبائل کان سے ہٹا کر سکرینکو دیکھا لیکن اس بار اس کی آنکھوں میں الجھن تھی۔ “آپ کون ہیں۔” اس نے دوبارہ موبائل کان سے لگاتے پوچھا تو دوسری طرف سناٹا چھا گیا۔ “یو آر ناٹ مائی وائف۔” پختہ یقین تھا اس کے لہجے میں۔ “آپ جو کوئی بھی ہے میرے حالات سے واقف ہیں لیکن میری بیوی سے نہیں۔ اگر آپ میری بیوی کو جانتی ہیں تو آپ کو معلوم ہوتا کہمیری بیوی کو غصہ بالکل نہیں آتا۔” دوسری طرف مزید گہری چپ لگ گئی اور لائن کاٹ دی گئی “کون تھی یہ محترمہ اور میرے ساتھ کس قسم کا گیم کھیل رہی ہیں۔”