Ujaly door nahi By Nayab Jillani download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم ابھی تک سوئی نہیں کیا میرا انتظار کررہی تھی۔”ارحم کی گھمبیر آواز سن کر وہ چونک اٹھی۔
“انتظار اور وہ بھی تمہارا۔”مومنہ استہزائیہ انداز میں ہنسی تھی۔ارحم کی آنکھوں میں ناگواری در آئی تھی۔لبوں کی مسکراہٹ غائب ہوگئی۔
“کتنی بار سمجھایا ہے مجھ سے اس لہجے میں بات مت کیا کرو۔”
“مجھے تو اسی طرح بات کرنا آتی ہے۔جو شیریں گفتگو کرتی ہے تم انہیں لے آؤ۔”
“ہوں۔یہ ٹھیک ہے۔ویسے تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا۔”وہ مسکرایا۔
“میں تو جان چھوٹنے پہ شکر ادا کروں گی۔”وہ تلخی سے بولی تھی۔
“اتنی بےزار ہو مجھ سے۔”مومنہ کے قریب سہولت سے بیٹھتت ہوئے اس کے دراز بالوں کی لٹ کھینچتے ہوئے دلکشی سےبولا تھا۔مومنہ نے ناگواری سے اس کے ہاتھ کو جھٹکا۔ارحم نے نہایت اطمینان سے اسے اپنے بازوؤں کے گھیرے میں لے لیا تھا۔وہ شدید کوفت ذدہ ہوگئی۔
“بتاؤ نا۔بہت برا لگتا ہوں میں تمہیں۔اتنی نفرت کرتی ہو مجھ سے۔ویسے میں نے بھی تمہارے ساتھ کچھ اچھا نہیں کیا۔پہلے زبردستی شادی کی اب زبردستی محبت کرواؤں گا۔”اس کی گرم سانسوں کی حدت سے مومنہ کے رخسار تپ اٹھے تھے۔وہ جھنجھلا کراس سے دور ہٹی تھی۔ارحم کی قربت ہمیشہ اسے وحشت ذدہ کردیتی تھی۔
“کہاں جارہی ہو۔”مومنہ کو اٹھتا دیکھ اس کا نرم لہجہ کرختگی میں بدل گیا تھا۔ارحم نے ایک جھٹکے سے ساتھ اسے اپنے پاس گرالیا تھا۔
“جہنم میں۔۔”وہ چیخی۔
“مجھے بھی اپنے ساتھ لے جانا۔تمہارے بغیر تو جنت میں بھی کیا خاک مزہ آئے گا۔”ارحم اپنے مخصوص مغرورانہ لب و لہجے میں بولتا اسے انتہائی زہر لگا تھا۔

Ujaly door nahi By Nayab Jillani

Leave a Comment

Your email address will not be published.