Yaar e Man by Naila tariq Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“بتاؤ ان میں سے کس نے تمہیں ہاتھ لگایا تھا۔”شاہزیب نے روتی ہوئی طروب کا چہرہ اپنی طرف اٹھا کر اس کی چوٹ کا جائزہ لیا تھا۔ اس کے دائیں جبرے سے رخسار کی ہڈی تک کا حصہ سوجھ کر نیلا پر چکا تھا۔چند لمحوں تک وہ اس کی چوٹ کا جائزہ لیتا رہا اور پھر وہ طروب کا ہاتھ پکڑ اپنے ساتھ اس سے کھینچتا باہر نکل گیا تھا۔
“میں پوچھ رہا ہوں تم سے بتاؤ ان میں سے کس نے تمہیں ہاتھ لگایا تھا۔”شاہزیب کے بپھڑے انداز اور سخت لہجے نے طروب کی آواز بند کر دی تھی مگر شاہزیب کے تیوروں پر اس نے مشکل کانپتے ہاتھ سے درمیان میں موجود لڑکے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شاہ زیب کی پشت کی طرف چھپنے کی کوشش کی تھی مگر اگلے ہی پر اس کا دن اچھل کر حلق میں اگیا تھا۔
“آگا جان نہیں۔”دہل کر چیختے ہوئے طرون نے شاہزیب بازو دونوں ہاتھوں میں جکڑ پر روکنا چاہا تھا مگر تب وہ ایک ہی جھٹکے میں اس لڑکے کو کالر سے پکڑ کر وین سے نکال چکا تھا۔
“اپنے باپ کا مال سمجھا تھا۔”شاہزیب نے دھاڑتے ہوئے گھونسا اس لڑکے کو رسید کیا تھا۔خوف سے طروب کی چیخ بلند ہو گئی تھی۔
کچھ ہی دیر بعد شاہزیب کی آمد ہوئی تھی۔
“ایک بات اسے اچھے سے سمجھا دو اپنی زبان سے کہ آج جو حرکت اس نے کی اس کو دہرانے کا پھر کبھی سوچا بھی یا میری اجازت کے بغیر اس گھر سے قدم بھی باہر نکالا تو میں اس کے ہاتھ پیر توڑ کر کونے میں ڈال دوں گا اور میں قسم اٹھاتا ہوں کہ میں ایسا ہی کروں گا۔”اس کے بھڑکے لہجے اور وارننگ پر طروب کی سانسیں رک گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.