zeest moj e saba he by tanzila riaz download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ میری فکر مت کیجیے۔”الماری میں سے آواز آئی تھی۔
“میں فکر نہیں کروں گا تو اور کون کرے گا۔”وہ مسکرا کر بولے انہیں ان کی خفگی کا احساس ہوگیا تھا۔
“زینب۔”انہوں نے بہت محبت سے پکارا۔الماری سے کپڑے نکال کر وہ ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ رہی تھی۔
“جی۔”وہیں کھڑے کھڑے اس نے پوچھا۔
“یہاں آؤ۔”ان کی آواز میں شیرینی آہستہ آہستہ بڑھ رہی تھی۔
“کیوں۔”اس کی آواز میں غراہٹ تھی۔خضر کو ایک بار پھر ہنسی آئی۔
“آؤ تو سہی یار۔”
“وہاں آکر میں جولیا آرمنڈ تو نہیں بن جاؤں گی زینب ہی رہوں گی زینب جس کیلیے آپ کے پاس وقت نہیں ہے۔”وہ دور کھڑی کہ رہی تھی۔خضر کے چہرے پہ شرارتی مسکراہٹ بکھرنے لگی جسے دیکھ کر زینب کی جھنجھلاہٹ میں اضافہ ہوگیا۔
“آپ ہنس رہے ہیں۔میں ناراض ہوں خضر۔”وہ منہ بنا کر بولی۔اسفند کے سامنے اماں بن کر رہنے والی زینب اس کے سامنے کتنی چھوٹی سی گڑیا ہوجایا کرتی تھی۔
“ایسے ناراض ناراض کتنی پیاری اپنی اپنی سی لگتی ہو۔”وہ اس کے ماتھے پہ آئی لٹ کو چھو کر بولے۔
“اچھی لاجک ہے یعنی پیارا لگنے کیلیے ضروری کے کہ میں آپ ناراض ہوں۔”اس نے بستر پر آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہوئے کہا۔
“جی نہیں۔بلکل نہیں۔ناراضگی بلکل ختم۔ہم آپ کی ناراضگی کی وجوہات جان کر ان کا سدباب کریں گے ملکہ عالیہ لیکن پہلے آپ یہ مگ پکڑیے اور ہمارے ساتھ کافی شئیر کیجیے۔”انہوں نے مگ اس کے ہاتھ میں زبردستی تھمادیا۔

zeest moj e saba he by tanzila riaz

Leave a Comment

Your email address will not be published.