Ishq-e-Meharbaan by Abi Writes Complete Urdu Romantic Novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“پاگل ہوگئی ہو کیا اور خبر دار جو تم نے آئندہ ایسی بات کی تم ایسے ہمت ہار جاؤ گی تو پھر میرا کیا ہوگا دانیال میرال کا ہاتھ جھٹک کر اس پر آہستہ آواز میں دھاڑا”۔۔۔۔
“میں کیا کروں مجھے بتائیں میرے پاس مرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں میرال بے بس ہوئی”۔۔۔۔
“میں ماں کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں ہوسکتا ہے وہ مان جائیں دانیال اس کے بال کان کے پیچھے کرتا آہستگی سے بولا”۔۔۔
“وہ نہیں مانیں گی وہ اپنے فیصلے کی پکی ہیں وہ آپ کی شادی کروا دیں گی وہ ہمیں الگ کر دیں گی میں مر جاؤ گی میرال کے رونے میں روانگی آئی”۔۔۔
“بس کر دو میرال رونا تو بند کرو میں نے کہا ہے نہ ماں سے بات کروں گا دانیال نے اس کے آنسو صاف کیے اسے کہاں برداشت تھا میرال کا اس طرح رونا”۔۔۔
“پہلے میں نے اپنی ماں کو کھو دیا اب بابا کو پتا چلا تو وہ یہ سب برداشت نہیں کر سکیں گے اور اور آپ کو تو میں کسی صورت بھی نہیں کھو سکتی “میں آپ کو نہیں بانٹ سکتی” میرال اس کا ہاتھ پکڑ کر التجائی لہجے میں بولی”۔۔۔
“وہاں ہاسپٹل پر لیٹا میرا باپ مر رہا ہے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے میں اس کا کیا کرو مجھے اپنے بابا کے علاج کے لیے پیسے چاہیئے دانیال سنجیدگی سے بولا”۔۔۔
“میں باہر کام کر لوں گی میں بابا جان کا علاج کرواں گی آپ پلیز شادی مت کریں میرال نے اس کے سامنے ہاتھ جوڑے”۔۔۔۔
میرال میں نے دانیال آگے کچھ بولنے ہی والا تھا کہ زرنش کمرے میں داخل ہوئی۔۔۔۔”ب۔۔بھائی وہ ابو ڈاکٹر کہہ رہے ہیں ابو کی حالت بہت ذیادہ خراب ہوگئی ہے وہ اتنا کہتی پھوٹ پھوٹ کر رو دی”۔۔۔
“دانیال نے ایک ترچھی نگاہ میرال پر ڈالی جو اپنے خالی ہاتھوں کو دیکھ رہی تھی”۔۔۔۔
“میں سوتن برداشت کرلوں گی بانٹ لوں گی آپ کو۔۔۔۔آپ دوسری شادی کرلیں وہ جس ضبط سے بولی تھی یہ وہ جانتی تھی یا اس کا خدا”۔۔۔۔
“میرال میری ایک بات یاد رکھنا جن سے سچی محبت کی جاتی ہے نہ انہیں کبھی چھوڑا نہیں جاتا بلکہ آخری سانس تک ان کا ساتھ نبھایا جاتا ہے وہ میرال سے کہتا زرنش کو لے کر کمرے سے باہر نکل گیا”۔۔۔

Ishq-e-Meharbaan by Abi Writes

Leave a Comment

Your email address will not be published.