Zindagi dhoop tum ghana saya download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تمہیں شرم نہیں ائی اپنے سے بیس برس چھوٹی لڑکی کو پھنساتے ہوئے۔میری بیٹی ہے وہ۔”
“تمہیں شرم ائی تھی خود سے چھ برس چھوٹے لڑکے کو پھنساتے ہوئے میں تو پھر مرد ہوں۔” وہ دو بدو بولا تھا۔
ْمیں تمہیں کبھی جیتنے نہیں دوں گی۔”
“عرصہ ہوا ہار جیت کا کھیل چھوڑ دیا ہم تو صرف ایک ہی کھیل کھیلا کرتے ہیں بدلے کا کھیل انتقام کا کھیل ۔”وہ ہنوز پرسکون تھا۔
“میں تمہاری یہ خواہش خاک میں ملا دوں گی۔”
“دعوی وہی کیجئے جو پورا کر پائیں تمہاری بیٹی پور پور میری محبت میں ڈوبی ہوئی ہے۔”
“تم رمنہ حشمت جا کو جانتے نہیں ہو شاید۔”
“بدقسمتی سے سب سے زیادہ جانتا ہوں میں اپ کو۔”
“میں وہ علی نہیں ہوں رمنا حشمت جاہ جو اپ کے اشاروں پر چلا کرتا تھا۔عرصہ ہوا میں اس بزدل کو مار چکا ہوں۔”آواز اونچی تھی نہ لہجہ بے ہنگم۔ماہا لان میں بنے سنگی بینچ پر بیٹھی تھی اسے دیکھ کر دوڑ کر اس کی طرف ائی۔
“کہا باتیں ہوئیں۔” وہ سخت بے چین نظر ارہی تھی۔
“وہی جو ہونی چاہیے تھی۔”وہ مسکرایا تو ماہا نے جھینپ کر سر جھکا لیا۔
“ایک بات کا ڈر ہے۔”
“وہ کیا۔”ماہا نے سہم کر اس کی طرف دیکھا تھا۔
“آپ کی مما شاید ہماری تمہاری عمروں کے فرق کو لے کر پس و پیش کریں مگر ایک بات یاد رکھیے گا ماہا اپ کے بنا زندگی ادھوری ہے۔”وہ یہ کہہ کر اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا جبکہ ماہا اس کے لفظوں کے سحر میں جکڑی وہی کھڑی کی کھڑی رہ گئی۔
“ماما میں ضعیم حسن کے سوا کسی سے شادی نہیں کروں گی۔”۔اندر اتے ہی اس نے کہا تھا۔
“دماغ خراب ہو گیا ہے تمہارا اپنے سے دگنی عمر کے شخص سے شادی کر کے سوائے پچھتاوا کے کچھ نہیں ملے گا تمہیں۔ْ” وہ اٹھ کر بیٹھ گئی تھی غصیلی اواز خاصئ بلند تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.