Saal e nou mubarak by Aliya hira download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ کی نظر میں کوئی گورنس ہو تو مجھے بتا دیں دراصل میرے بچے کو میڈ کی ضرورت ہے۔بہت ضدی اور چڑچڑا ہو رہا ہے۔ممتا اس کی ضرورت ہے اور ماں۔۔۔”افراسیاب چیئر پر بیٹھتے ناخن سے ٹیبل کی سطح خرچتے ہوئے سنجیدگی سے کہہ رہے تھے۔
“اور ماں پیسے دے کر بھی نہیں خریدی جا سکتی۔”میرا دل کسی نے مٹھی میں لے کر جکڑ دیا۔
“اسے میرے پاس لے ائیں میں سنبھال لوں گی۔”میں بے ساختہ کہہ گئی تھی۔
“کب تک۔۔۔۔”
“ساری عمر۔”میں نے سر جھکا لیا۔میں ایک ترسی ہوئی بھی بھکارن ماں تھی۔ میرا درد کوئی نہیں سمجھ سکتا تھا ایان کو مجھ سے زیادہ بہتر کون رکھ سکتا تھا کاش کاش۔۔
“میرے خیال سے اپ شادی کر لیں ایان کو ایک بہتر ماں بھی مل جائے گی۔خیر میں ایان کو دیکھنے اؤں گی۔”
“ہاں ضرور چڑچڑا کمزور اور ضدی سا ہو رہا ہے۔”
“بچہ ہے نا تھوڑے سے بخار میں بڑے چرچے ہو جاتے ہیں۔”
“جب تک اس کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اسے میرے پاس چھوڑ دیا کرے۔” جانے کیسے دل کی بات نکل گئی۔
“آپ کب تک اسے رکھ سکتی ہیں۔ساری عمر یوں ہی تو نہیں اپ کی شادی کی عمر ہے کل کو اپ رخصت ہو جاتی ہیں تو۔”پھر میں چپ ہو گئی۔
“زادی ایک بار پھر ناممکن میرے لیے ایک تجربہ ایک دھوکہ ہی کافی ہے۔”دوسرے لمبے میں چونک کر اسے دیکھنے لگی۔
“مں چلوں سر دراصل وہ۔”
“شید اپ کو میری بات بری لگی۔”
“یہ اپ کا ذاتی مسئلہ ہے اور میرے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے۔”
“اسی لیے تو اپ کے پاس ایا تھا مجھے لگا شاید کوئی حل بتا سکیں۔” میں ایک بار پھر اسے دیکھنے پر مجبور ہو گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.