Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija// Epi 7// Online Reading Novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for Social media writers to publish their content.

“تیرا مرد پانچ لاکھ کے عوض تجھے بیچ چکا ہے مجھے۔۔۔ آج تو یہی رہے گی مرتے دم تک۔۔۔” ریشم بائی نارمل انداز میں بولی۔
مشعل کے پیچھے کھڑی چاند نے خوف سے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔۔۔ مشعل کو اپنا زمین پر کھڑے رہنا دشوار لگا۔
“اپنی زبان بند رکھو۔۔۔ میرا شوہر مجھ سے بہت محبت کرتا ہے ۔۔ وہ مجھے لے جانے آیا ہے اور لے کر جائے گا!” مشعل ریشم بائی پر دھاڑی جنہوں نے بس کندھے اچکائے۔
“مجھ پر یقین نہیں تو اپنے مرد سے پوچھ لے۔۔۔”
“مرتضیٰ یہ عورت کیا بکواس کررہی ہے اور تم نے منہ کیوں نہیں توڑا اس کا؟۔۔” دروازے کی جانب بڑھتے مرتضیٰ کا بازو تھاما تھا اس نے زور سے۔۔
“راستہ دو مجھے۔۔۔” مرتضیٰ کی آنکھوں میں اجنبیت دیکھے مشعل کی آنکھوں میں آنسوؤں در آئے۔۔
“تم۔۔۔ تم میرے ساتھ ایسا کیسے کرسکتے ہو مرتضیٰ؟۔۔۔ تم تو محبت کرتے ہو نا مجھ سے۔۔۔ تو یہ سب۔۔۔ یہ سب کیا ہے؟”
“کوئی محبت نہیں کرتا میں تم سے سنا تم نے؟۔۔۔ بس ایک ٹائم پاس تھی میرے لیے تم جو میرے گلے پڑ گئی۔۔۔ سالا جب سے زندگی میں آئی ہو۔۔۔ عذاب بن گئی ہے زندگی میری۔۔۔ کوئی خوشی، کوئی سکون کا لمحہ میسر نہیں آیا مجھے۔۔۔” وہ دھاڑا تھا۔
مشعل کی آنکھیں پھٹ گئی۔

Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.