Atish e Ishq By Afshan Ali download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ میرے شوہر ہیں مالک نہیں۔میں آپ کی بیوی ہوں کوئی نوکرانی نہیں۔”دوبدو جواب دیتے ہوئے اس نے اس کی آنکھوں میں دیکھا مگر گہری براؤن آنکھوں میں دیکھنے کی تاب نہ رہی تھی اس میں۔ضوفی نے گھبرا کر فوراً نظریں جھکالی۔
“اُف۔۔۔۔یہ انداز آپ کے۔دل چاہ رہا ہے کہ۔۔۔!”ادھوری بات کہ کر وہ اس کی سمت بڑھا مگر اس سے پہلے کہ وہ قریب آتا۔وہ اس کے پاس سے گزرتے ہوئے جلدی سے دروازے کی سمت بڑھی مگر عظام شاہ بھی شاید اس کے بھاگنے کے ارادے کو بھانپ گیا تھا تبھی وہ اس سے پہلے ہی ایک جست میں دروازے تک پہنچ کر اس کے ہینڈل پی ہاتھ رکھ چکا تھا جبکہ ضوفی کا ہینڈل پہ رکھا ہاتھ عظام شاہ کی سخت گرفت کے نیچے دب گیا تھا۔
“ارے بیگم جی۔۔۔!اتنی بھی کیا جلدی ہے جانے کی۔آئیے نا ساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔”ہونٹوں پہ طنزیہ مسکراہٹ لاتے ہوئے عظام نے اسے اپنے بانہوں کے حلقے میں لیا عظام کے گیلے بدن سے لگ کر اس کے کپڑے بھی گیلے ہونے لگے تھے۔
“وہ مجھے چھوڑیں پلیز۔مجھے جانا ہے۔”اس نے منمناتے ہوئے کہا۔اس کی آنکھیں پانی سے جھلمل ہوگئی تھی۔عظام نے اس کی طرف دیکھا۔بلیک فٹنگ ہاف سلیوز سوٹ میں اس کا قیامت خیز حسن و نوخیز ہوش ربا سراپا اس کی آنکھوں کے سامنے تھا۔اپنے لبوں کو بےدردی سے کچلتی گھبرائی شرمائی اس وقت اسے وہ سب سے حسین لگ رہی تھی۔وہ آگے بڑھ کر تمام فاصلے سمیٹ دینا چاہتا تھا۔ضوفی کا دل بری طرح دھڑک رہا تھا۔آج پہلی بار اس نے عظام کی آنکھوں میں کچھ انوکھا دیکھا تھا اور ویسے بھی عظام کا دل اس کی سمت ہمکنے لگا تھا۔

Atish e Ishq By Afshan Ali

Leave a Comment

Your email address will not be published.