Parakh by Nayab jillani download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم نے اپنے گھر اماں کی ذیادتیوں کے متعلق تو ضرور بتایا ہوگا۔”
“کیسی ذیادتیاں؟”وہ حیران ہوئی۔
“اماں میری ماں ہیں اگر غصے میں کچھ کہ لیتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں سب کے سامنے ڈھنڈورا پیٹتی رہوں اور ویسے بھی اماں جیسے لوگ تو نیت کے کھرے ہوتے ہیں۔”اس کی آواز میں بلا کی نرمی تھی۔
“آپ نے ایسا سوچا بھی کیوں۔”وہ کافی ناراضی سے کروٹ بدلے مہد کو دیکھتے ہوئے کہ رہی تھی۔
“غلطی ہوگئی ہے مجھے معاف کردو۔”
“مجھے آپ کے خیالات جان کر افسوس ہوا ہے یعنی آپ نے مجھے اس قدر گھٹیا نیچر کا سمجھا ہے۔”اس کا ملال کسی طور پہ کم نہی ہورہا تھا۔
“مجھے کیا پتا تھا کہ تم اپنی ساس کے معاملے میں کتنی حساس ہو۔”مہد نے اس کی ناک ہولے سے دبائی۔
“اماں میرے لیے کیا ہیں۔میں آپ کو لفظوں میں نہیں بتاسکتی۔اپنے وجیہہ بیٹے کیلیے ایک عام سی لڑکی کا انتخاب کرنا بہت اعلی ظرفی کی بات ہے۔”بولتے بولتے اس کا لہجہ رندھ گیا۔
“اچھا تو تم نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ میں بہت وجیہہ اور تم عام سی ہو۔”
“بہت وجیہہ نہیں صرف وجیہہ اور میں تو بہت ہی ذیادہ خوبصورت ہوں آپ کو سننے میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔”ملشہ بھی صاف مکرگئی۔
“اتنا بڑا سفید جھوٹ۔”مہد نے حیرت سے آنکھیں پھیلائیں۔
“پہلی بہو دیکھی ہے جسے ساس سے کوئی شکوہ کوئی شکایت نہیں۔”وہ اسے چھیڑنے سے باز نہ آیا۔

Parakh by Nayab jillani

Leave a Comment

Your email address will not be published.