Main Lapata by Fatima Niyazi Complete Urdu Romantic Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

ہیلو حیدر!”مسکراتا ہوا لہجہ اس کے کانوں میں پڑا۔اسے یوں محسوس ہوا جیسے بے رنگ پانی میں دھنک کے رنگ پڑنے لگے ہوں۔
“ہاں!”حیدر نے آہستگی سے جواب دیا۔
“آگئے آپ؟”
“تمہارے سامنے ہی تو آیا ہوں۔پیر نہیں تھکتے تمہارے ؟میرے انتظار میں کھڑی رہتی ہو۔”نرمی سے کہتے ہوئے اس نے سر صوفے کی پشت سے ٹکادیا۔
“نہیں تو۔مجھے تو بہت اچھا لگتا ہے آپ کا انتظار کرنا۔”خضرا چہکتے ہوئے بولی۔
“اور پتا ہے جب آپ کی بائیک کی بھاری سی آواز آتی ہے نا تو میرا دل ہلکا ہوجاتا ہے۔یہ علاقہ کتنا خطرناک ہے نا یہاں برے برے لوگ رہتے ہیں۔اور جب آپ اتنی رات تک بھی واپس نہیں آئے ہوتے تو میرا دل بیٹھاجاتا ہے۔کھانا کھالیا آپ نے؟”خضرا کی بات نے حیدر کو گہری چپ میں مبتلاکردیا۔وہ کہیں لمحے تک کچھ نہ کہہ سکا۔
کیا ہوتا جو خضرا کو معلوم ہوجائے کہ وہ وہی خطرناک انسان ہے۔
“بتائیں نا کھانا کھا لیا؟”
“ہاں، کھالیا۔”حیدر نے مختصر جواب دیا۔
“اچھا بتائیں وہ لیٹر کیسا تھا؟”خضرا نے ہنستے ہوئے پوچھا۔کچھ دیر قبل ہی اس نے ایک لمبا سا پیغام لکھ کر اسے بھیجا تھا۔
“اچھا تھا لیٹر! لیکن وہ آخری حصہ کیا تم نے خود لکھا تھا؟”حیدر کو وہ نظم نما الفاظ یاد آئے۔
“ہاں نا سناؤں؟”خضرا نے پرجوشی سے پوچھا۔
“ہاں سناؤ۔”حیدر ہلکا سا مسکرایا۔
“اوکے ہنسیئے گا نہیں ۔”خضرا نے اسے خبردار کیا۔
“ٹھیک ہے۔”حیدر بولا۔
“بھوری بھوری آنکھوں والا میرا پیار حیدر!”پہلی سطر گنگناتے ہی وہ کھلکھلاکر ہنسی تھی۔حیدر کے لب بھی اپنے آپ مسکراہٹ میں ڈھلنے لگے۔
“بھورے بھورے بالوں والا میرا پیارا حیدر ۔۔”
“راجا جیسی شان ہے اس کی میرا پیارا حیدر۔۔
دل میں میرے رہتا ہے وہ میرا پیارا حیدر۔۔”وہ مسکراتے ہوئے نرمی سے گنگنارہی تھی۔حیدر کی آنکھیں بند ہوتی گئیں۔

Main Lapata by Fatima Niyazi

Leave a Comment

Your email address will not be published.